دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو10 وکٹوں سے ہرا دیا

 دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو10 وکٹوں سے ہرا دیا

  

ڈھاکہ(آئی این پی)سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو 10وکٹوں سے شکست دیکر2میچوں کی سیریز1-0سے جیت لی۔سری لنکا کو جیت کے لیے 29رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے 3اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔اوشادا فرنانڈو  21اور کپتان دیموتھ کرونا رتنے 7 رنز بنا کر ناقابل  شکست رہے۔بنگلادیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 169رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شکیب الحسن 58اور لٹن داس 52رنز بناکر نمایاں رہے تھیجبکہ مشفق الرحیم 23 اور محمود الحسن جوئے 15 رنز بناسکے۔ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کی جانب سے چمندا واس کے بعد ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے والے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے۔کسوتھ راجیتھا نے 2 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 365رنز بنائے تھے۔ مشفق الرحیم نے ناقابل شکست 175رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ لٹن داس نے 141رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے کسون راجیتھا نے 5اور اسیتھا فرنانڈو نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سری لنکن نے ٹیم نے پہلی اننگز میں 506رنز بنائے تھے۔اینجلو میتھیوز 145رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے جبکہ دنیش چندیمل نے 124، کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے 80اور اوشادا فرنانڈو نے 57رنز بنائے تھے۔بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5اور عبادت حسین نے 4وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس فتح کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز1-0سے سری لنکا کے نام ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -