پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 جون سے شروع ہو گی

پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 جون سے شروع ہو گی

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 سے 25 جون تک سپورٹس کمپلیکس کالام میں کھیلی جائیگی۔ گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

 اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، بیڈمیٹن کرکٹ، فٹ سال، فٹ بال،سکاٹنگ، تھروبال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ ان کھیلوں کے مقابلوں کے ملک بھر سے سکولز اور کالجز کے طلبا ء وطالبات حصہ لیں گے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -