جاپان کے خلاف پہلے ہاف میں اچھا نہیں کھیلے، سیگفرائیڈ

جاپان کے خلاف پہلے ہاف میں اچھا نہیں کھیلے، سیگفرائیڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جکارتہ(آئی این پی)ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیمیں مستحق تھیں۔پاکستان کے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے سے باہر ہونے پر سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ ہم جاپان کے خلاف پہلے ہاف میں اچھا نہیں کھیلے۔پاکستان ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا۔ ہم نے سیکھا کہ اہم میچ کے دبا میں کیسے کھیلنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں نے صلاحیت دکھائی لیکن اس وقت وہ اسے ثابت نہیں کرسکے۔