ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع گنوا دیا گیا، وسیم فیروز

  ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع گنوا دیا گیا، وسیم فیروز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپین انجم سعید نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت کا بہترین موقع ہاتھ سے گنوا دیا ہے اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نوٹس لینے کی ضرورت ہے اس سے قبل بھی پاکستان کی ٹیم ناقص کھیل کے باعث ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی ٹیم کے باہرہونے سے شائقین ہاکی کو بہت دکھ ہوا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں حقیقی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے جب تک اس حوالے سے مثبت اقدامات نہیں کئے جاتے قومی کھیل میں ہم کبھی ماضی کا مقام حاصل نہیں کرسکتے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اولمپئن وسیم فیروز نے کہا کہ ایشیاء کپ پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے بہت اہمیت کا حامل تھا جس کے لئے بھرپور تیاری نہیں کی گئی جب کہ معلوم بھی تھا کہ ناقص کھیل کی وجہ سے ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوجائیگی ایونٹ میں کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی اولمپئن منظور حسین جونیئر نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کھیل کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کمزور ٹیموں کو شکست دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے مضبوط ٹیموں کو ہرانا بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے بھارت سے پاکستان کو میچ جیتنے کی ضرور ت تھی جبکہ جاپان کے خلاف میچ میں بھی حکمت عملی کا فقدان نظر آیا پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے جو پوری قوم کے لئے باعث افسوس ہے قومی کھیل میں ترقی کے بجائے جس طرح سے ہم پیچھے جارہے ہیں اس کے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔