مارشل آرٹس غلام عباس کا نام گنیز بک آف دی ورلڈ میں درج

مارشل آرٹس غلام عباس کا نام گنیز بک آف دی ورلڈ میں درج

  

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ غلام عباس قصوریہ نے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔تفصیلات کے مطابق غلام عباس نے اٹلی کے کرسچن صبا کا موسٹ سائیڈ ٹو سائیڈ ہوپس کا ریکارڈ توڑ دیا، کرسچن صبا نے تیس سیکنڈ میں 103 سائیڈ ٹو سائیڈ ہوپس کئے تھے۔غلام عباس نے تیس سیکنڈ میں 107 سائیڈ ٹو سائیڈ ہوپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا، وہ 50 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے عرفان محسود کے شاگرد ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اسی طر ح سے محنت سے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کروں گا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے عرفان محسود کلب کے پانچ بچوں نے بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -