فواد احمد ٹی20ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)فواد احمد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں ہیں، اسپنر کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے پرعزم ہوں، اگر موقع نہ ملا تو گرین شرٹس یا کسی بھی ٹیم کی کوچنگ میں خوشی محسوس کروں گا۔دورہ پاکستان میں کینگروز کے ساتھ بطور اسپن کنسلٹنٹ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ فواد احمد نے کہا کہ میں فی الحال تو لیگز کھیل رہا ہوں، میرا خیال تھا کہ اگر ساتھ کوچنگ بھی شروع کر دوں تو مستقبل کیلیے بہتر ہوگا، فرنچائز کرکٹ میں اس کیلیے وقت بھی مل جاتا ہے، لیگ اسپن کے کوچز تو دنیا میں 3یا 4ہی ہوں گے، اس لیے ڈیمانڈ بھی بڑی ہے، میں نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کرنا پسند کرتا ہوں۔آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں پیشکش ہوئی تو موقع سے فائدہ اٹھایا، پہلی بار یہ دیکھنے کا بھی موقع ملا کہ کینگروز اپنی پلاننگ کس طرح کرتے ہیں، یہ تجربہ ا?ئندہ بھی کام ا?ئے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ا?سٹریلیا کی نمائندگی کے لیے پ?رعزم ہوں لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور پاکستان ٹیم کیلیے بطور بولنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو معاونت کیلیے تیار ہوں گا،