ورلڈ ٹیبل ٹینس گرینڈ سمیش بڈاپسٹ میں کھیلی جائے گی

ورلڈ ٹیبل ٹینس گرینڈ سمیش بڈاپسٹ میں کھیلی جائے گی

  

بیجنگ (اے پی پی):ورلڈ ٹیبل ٹینس (ڈبلیو ٹی ٹی) کا آئندہ گرینڈ سمیش جولائی میں بڈاپسٹ میں منعقد ہوگا۔ورلڈ ٹیبل ٹینس (ڈبلیو ٹی ٹی) بڈاپسٹ گرینڈ سمیش  رواں سال 11جولائی  سے بڈاپسٹ میں شروع ہوگاجس میں مختلف ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ 14روزہ میگا ایونٹ کے لئے   20 لاکھ امریکی ڈالر ز کی  انعامی رقم رکھی گئی ہے۔آئی ٹی ٹی ایف گروپ کے سی ای او اور ڈبلیو ٹی ٹی کے ڈائریکٹر سٹیو ڈینٹن نے کہا ہے  کہ یورپ جو   ٹیبل ٹینس کھیل کی بنیاد ہے، ہماری نیوز سیریز کا ایک شاندار ایونٹ سمیش کرنا ہم سب کے لیے ایک بہت بڑی ترجیح تھی اور اس کابڈ اپسٹ میں ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بڈاپسٹ  سمیش کے لیے کوالیفائنگ ڈرا 11 سے 13 جولائی تک ہو گا، جبکہ مین ڈرا 15 سے 24 جولائی تک ہو گا، جس کے  مینز اور ویمنز سنگلز سنگلز مقابلوں  کے لیے 64 کھلاڑیوں کی قرعہ اندازی ہوگی، 24 جوڑیوں کا ڈرا ہوگا۔ مردوں اور خواتین کے ڈبلز کے لیے، اور مکسڈ ڈبلز کے لیے 16 جوڑیوں کا ڈرا۔ تمام چیمپئنز کو 2,000 انٹرنیشنل  ٹیبل ٹینس فیڈریشن ورلڈ رینکنگ پوائنٹس ملیں گے۔ہنگری ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر اور انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر رولینڈ نیٹران نے کہا ہے کہ ہم ایک شاندار ایونٹ پیش کریں گے جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم  پہلے ہی یورپ اور اس سے باہر کے شائقین کو جولائی میں ٹیبل ٹینس ایونٹ  کے لیے بڈاپسٹ  آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ورلڈ ٹیبل ٹینس (ڈبلیو ٹی ٹی) بڈاپسٹ گرینڈ سمیش  رواں سال 11جولائی  سیشروع ہوکر 24 جولائی اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -