فٹ بال ورلڈ کپ،سعودی فضائی کمپنی 40 اضافی پروازیں چلائیگی

فٹ بال ورلڈ کپ،سعودی فضائی کمپنی 40 اضافی پروازیں چلائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی):سعودی  فضائی کمپنی  السعودیہ  فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کے لئے 40 اضافی پروازیں  چلائے گی۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق  قطر ایئرویز کے ایگزیکٹیو چیئرمین اکبر الباکر نے کہا ہے کہ  السعودیہ  40 پروازوں کے ذریعے فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کو قطر آنے جانے کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ  فلائی دبئی فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے  60، الکویتیہ 20 اور عمان ایئر 48 پروازیں چلائے گی۔ اس حوالے سے مذکورہ چاروں فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوگئے ہیں۔   دوسری جانب القطریہ  ائیر لائن کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیاں اس سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ  کپ کے میچوں کے شائقین کو روزانہ کی بنیاد پر قطر لانے لے جانے کا کام انجام دیں گی۔
۔ تاریخ میں پہلی بار مشرق وسطی کے کسی ملک میں فٹبال ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے۔