فرنچ اوپن،ڈینیئل مدویدوف کی تیسرے راؤنڈ میں رسائی

فرنچ اوپن،ڈینیئل مدویدوف کی تیسرے راؤنڈ میں رسائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (اے پی پی):روس  کے نامور  ٹینس سٹار، عالمی نمبر دو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈسیڈڈ ڈینیئل مدویدوف  اور یونان کے  ٹینس سٹار سٹیفانوس اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے   فرنچ اوپن ٹینس  مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔۔ مینز سنگلز مقابلوں کیدوسرے  راؤنڈ میں روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی لاسو ڈیری   کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6  اور  3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایک اور میچ میں  یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس  نے سخت مقابلے کے بعد دوسری رکاوٹ عبور کر لی، سٹیفانوس نے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی زیڈینک کولار کو 3-6،  6-7(8-10)، 7-6(7-3)اور6-7(7-9) سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے  راؤنڈ کے دیگرے میچوں میں روسی آندرے روبلوف نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈلبونس،ناروے کے کیسپر رڈ نے فن لینڈ کے ایمل روسوووری کو،پاؤلش ہربرٹ ہرکاز نے اطالوی مارکو سیچیناٹو کو ہرا کر تیسرے  راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔