فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز،ثانیہ مرزا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں 

فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز،ثانیہ مرزا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں 

  

پیرس (اے پی پی):بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں بھی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے  دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے  ۔  مکسڈ  ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ نے  شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سینٹیاگو گونزالیز ٹورے کو  سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 2-6سے ہرا  کر نہ صرف میگا ایونٹ مکسڈ ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ برازیلین جوڑی سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -