لانگ مارچ، حسان نیازی کی دائر مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کی لانگ مارچ کے سلسلہ میں دائرمقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت میں پیشی کے بعد حسان خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبرٹی میں پرامن احتجاج کرنے پر جھوٹی ایف آئی آر کٹوا دی گئی،میں پہلے بھی سیاسی چیزوں کا شکار رہا چکا ہوں،پنجاب پولیس نے کالے کوٹ والوں کی تضحیک کی،بس کے شیشے کھول کر انھیں گھما گھما کر مارا،بس میں خواتین بھی تھی،مجھے افسوس ہے کہ وکلاء کی لیڈر شپ سو رہی ہے،ہمارے وکلاء کی تذلیل کی گئی ہے،مشرف نے بھی اس طرح ظلم نہیں کیا تھا،پولیس افسران کو معطل کیا جائے۔
حسان نیازی