جمشیداقبال اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت 4 جون تک منظور 

 جمشیداقبال اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت 4 جون تک منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ،پولیس اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ اوران کی اہلیہ مسرت جمشید کی عبوری ضمانت 4 جون تک منظور کرلی ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاہے۔ دوسری جانب سیشن عدالت میں پیشی کے بعد جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ضمانت کیلئے آئے ہوئے تھے،پہلے ہی ہم دکھی تھے، گورنمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں پنجاب کو جیل بنا دیا انہوں نے،مریم روز نکلتی مہنگائی مارچ کیلئے ہم نے کبھی انہیں روکا،عوام انہیں رد کرچکی ہے،وزیر داخلہ کریمنل، دہشت گرد ہے، میڈیا موجود تھا ہم نے کس پر تشدد کیا، ڈی آئی جی کو ہمارا کھلا پیغام ہے جب ہماری باری آئے گی تو سب کو دیکھ لیں گے۔
 جمشیداقبال چیمہ

مزید :

علاقائی -