سوشل میڈیا کا مثبت استعمال بہت ضروری ہے، شوبز شخصیات

سوشل میڈیا کا مثبت استعمال بہت ضروری ہے، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔اس وقت فنکاراور سیاستدان اور صحافی سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں۔ فنکار بیگو لایؤ،فیس بک،سٹیم کار،ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بے حد مصروف نظر آتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے یو ٹیوب چینلز بنائے ہیں جن میں بہت کم فنکاروں کے یوٹیوب چینلز پروفیشنل انداز میں چلائے جارہے ہیں جبکہ باقی بس اپنا شوق پورا کررہے ہیں۔اس وقت جن فنکاروں اور دیگر شوبز شخصیات نے یو ٹیوب چینلز بنا رکھے ہیں ان میں اداکار وگلوکار جنید خان،جویریہ سعود،یاسرحسین، اقراء عزیز، یشما گل، قیصر پیاء، میگھا، ماہ نور،گڈوکمال،ڈاکٹر اجمل ملک،گلفام،منیر خان، حمزہ علی عباسی،گلوکارہ گلاب،نرگس کے نام نمایاں ہیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ جس انداز سے سوشل میڈیا نے ترقی کی ہے وہ دن دور نہیں جب سوشل میڈیا سب سے زیادہ اہمیت اختیار کرجائے گا۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،عینی خان،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب، عینی طاہرہ،عائشہ جاویدآشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری، سفیان،انوسنٹ اشفاق،فیاض علی خاں، اسلم پھلروان، روینہ خان،حمیرا، عروج، عینی رباب،پریسہ، پروڈیوسر شوکت چنگیزی، ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے۔
ر لوگوں کی دلچسپی سوشل میڈیا میں دن بدن بڑھ رہی ہے۔یو ٹیوب چینلز تو بہت سارے فنکاروں نے بنا لیا ہے مگر اس کو پیشہ وارانہ انداز میں چلانا ہی اصل بات ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ فنکاروں کی طرح دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی یو ٹیوب چینلز بنائے ہیں ان میں شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کے چینلز عوام کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مزید :

کلچر -