پولیس نے مارچ کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،عطاء تارڑ
لاہور (آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون نے کانسٹیبل شہباز کے ساتھ ساتھ نا مناسب زبان کا استعمال کیا،خاتون نے کانسٹیبل شہباز کو اشتعال دلوانے کی کوشش کی لیکن اس نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا،۔پنجاب پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے۔ عطا ء اللہ تارڑنے اپنے بیان میں کہاکہ پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے دوران انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے میں پنجاب پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔
عطاء تارڑ