ای وی ایم کا خاتمہ ٹھپہ سسٹم جاری رکھنے کیلئے کیا گیا،فرخ حبیب 

 ای وی ایم کا خاتمہ ٹھپہ سسٹم جاری رکھنے کیلئے کیا گیا،فرخ حبیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف  کے  رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پٹرول کے بعد آٹا مہنگا کردیا گیا ابھی تک شہباز شریف کے کپڑے خریدنے کے لیے کوئی سامنے نہیں آیا؟ جمعہ کو سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات عوام پر پٹرول بم گرایا گیا اور آج آٹا بم گرا دیا گیا، یہ لوگ دعوی کرتے تھے کہ آٹا 35روپے کلو کریں گے، شہبازشریف نے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا لیکن آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، یوٹیلٹی اسٹور پر بھی آٹا مہنگا ہوگیا، کیا ابھی تک شہباز شریف کے کپڑے خریدنے کیلئے کوئی سامنے نہیں آیا، ہمیشہ کی طرح یہ بھی شہباز شریف کی شوبازی تھی۔فرخ حبیب نے کہا مریم نوا زنے کہا تھا کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، لیکن اب مریم نواز بتائیں کہ عوام پر بوجھ کیوں ڈال دیا گیا، اب یہ کہہ رہے ہیں کہ عالمی قیمتوں کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں تو پہلے بھی ایسا ہی تھا، عمران خان خوشی سے پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھاتے تھے بلکہ عمران خان نے توعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن کوشش کی لیکن ہمارے دور میں یہ لوگ مہنگائی پر پروپیگنڈا کرتے تھے، ن لیگ کے ماضی کے بیانات آج جھوٹ ثابت ہوئے، ہمارے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر ن لیگ والے معافی مانگیں۔ ای وی ایم کا خاتمہ کیا گیا تاکہ ٹھپہ سسٹم جاری رہے، اندازہ لگائیں یہ مافیا کس طرح کام کرتا ہے، ان کا مقصد ہے کہ نیب بند کردیں اور جس نے چوری کی اس کی چوری معاف کردیں، آپ عدالت جائیں اور کیسز کو بند کروائیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ ایف آئی اے کے کیس میں  فرد جرم عائد ہونی تھی ابھی تک نہیں ہوئی، کبھی شہبازشریف بیمار تو کبھی ان کو بیرون ملک جانا ہوتا ہے۔
فرخ حبیب 

مزید :

صفحہ آخر -