اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا رہا، ساجد حسین
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں ساجد حسین طوری نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے حق سے متعلق زیادہ بہتر پلان لا رہے ہیں،بیرون ملک پاکستانیوں کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ساجد حسین طوری نے کہاکہ حکومت کے متعلقہ ممالک میں نئے حلقوں کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں تارکین وطن کے لیے الگ سے نشستیں مختص کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ان ممالک سے ہی نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو حکومت میں ان کی نمائندگی کر سکی ہیں۔ ساجد طوری نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ساجد حسین طوری نے کہاکہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق سے متعلقہ ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، جلد ہی بیرون ملک پاکستانیوں کو خوشخبری ملے گی۔
ساجد حسین