اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام اسلام آباد راولپنڈی سمیت ٹیکسلا، شانگلہ اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش برسی۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی تھی۔
تیز آندھی