پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہوگا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگاء کا طوفان آئے گا،حکومت کو پٹرول کی قیمتوں پر عائد ٹیکس کم کرکے ریلیف دینا چاہیے تھا،حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے تمام بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حکم کوکالعدم قرار دیاجائے۔
 درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -