شیخ رشید نے 25مئی کو تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیدیا
اسلام آ باد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 25مئی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار د یدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ 25 مئی اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب 11سیاسی پارٹیوں کے چور سیاست دان چور گروپ ایک شخص عمران خان کیخلاف جمع ہوجائیں تو مسائل کا حل مذاکرات سے نہیں بلکہ قربانیوں سے نکلتا ہے۔ انہوں نے 25 مئی کو لانگ میں شریک عوام کو ڈٹے رہنے اور عمران خان کا ساتھ دینے پر سلام پیش کیا ہے۔
شیخ رشید