کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15جون سے پابندی عائد
کراچی(آئی این پی)ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15جون سے مکمل پابندی عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مون سون سے قبل برساتی پانی کی نکاسی کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔ مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے، عوام کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ کون سا علاقہ کس ادارے کے زیر انتظام ہے؟ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی میٹریل سے تیار کردہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔
پابندی عائد