پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 300روپے تک کا اضافہ، مسافر پھٹ پڑے 

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 300روپے تک کا اضافہ، مسافر پھٹ پڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر،جنرل رپورٹر) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے باعث صوبائی دارالحکومت میں ٹرا نسپورٹرز نے شہر سے باہر کرایوں میں سوروپے سے لیکر تین سو رپے جبکہ لوکل ٹرانسپورٹ نے کرایہ دس سے بیس روپے فوری طور پر بڑھا دیا جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق شہر سے باہر جانیوالی تام بڑی بس کمپنیو ں نے پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا۔کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے،صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000،راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے بڑھاکر 1850،فیصل آباد کا کرایہ850 سے بڑھا کر 950،سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850، پشاور کا کرایہ2100 روپے سے بڑھا کر 2200،مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200،ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650،خانیوال کا کرایہ 1180 کی بجائے 1280،مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430اورملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر1400 روپے کر دیا گیا۔پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے شہر یوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسے بم گرانے کے متراد ف قرار دیدیا، اس حوالے سے شہریوں شاکر،عابد،شکیل نے کہا کہ اگر ایسا ہی رہا تو ملک میں عوام سڑکوں پر ہو گی جس کے باعث مزید بحران پیدا ہو جائے گا  موجودہ حکومت نے آتے ہی بہت دعوے کئے مگر عملی طور پر وہ کچھ نہیں کرسکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے اب ہر چیز مہنگی ہوجائے گی پہلے ہی آمدنی بہت کم ہے اب گزارا کرنا مزید مشکل ہوجائے گا عابد اور شکیل نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت سے جب یہ کنٹرول نہیں ہو رہا تھا تو انہیں اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دینا چاہئے  کیونکہ عوام کو جب کوئی ریلیف حکومت نہیں دے سکے گی تو اس سے مشکلات مزید بڑھ جائیں گے۔
ٹرانسپورٹ کرایے

مزید :

صفحہ آخر -