پنجاب حکومت کا ڈنمارک سے   مونکی پاکس ویکسین خریدنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ڈنمارک سے   مونکی پاکس ویکسین خریدنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے مونکی پاکس کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں ڈنمارک سے منگوائے گا، ویکسین کو ہیلتھ کیئر ورکرز اور کم قوت مدافعت والے افراد کے لیے منگوایا جائے گا، ڈنمارک کے سفارت خانے کو ویکسین منگوانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اگلے ہفتے کے آغاز میں پنجاب کے تمام ڈاکٹرز کی مونکی پوکس پر ٹریننگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مونکی پاکس

مزید :

صفحہ آخر -