سابق حکومت کاروس کیساتھ سستے تیل کا معاہدہ کہاں ہے؟ مصدق ملک 

  سابق حکومت کاروس کیساتھ سستے تیل کا معاہدہ کہاں ہے؟ مصدق ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے پٹرول کی قیمتیں دس روپے کم کرنے کا اعلان کیا، پٹرول کی قیمت کم کرنے کا کوئی تحریری حکم نامہ یا منظوری موجود نہیں تھی، سابق حکومت کاروس کے ساتھ حکومت کا سستے تیل کا معاہدہ کہاں ہے؟ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ میں سبسڈی کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی، براہ راست سبسڈی کی ویلیو 120 ارب روپے کے قریب ہے، جون تک 360 ارب روپے کی براہ راست سبسڈی بنتی ہے، سبسڈی دینے کے فیصلے پر کوئی دستاویز موجود نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کو ملا کر سات سو سے آٹھ سو ارب روپے کا ٹیکہ ملک کیلئے ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ غریب پر پٹرول کی قیمت کا اثر نہیں پڑنے دیں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ غریب کو اضافے سے اثرات سے بچانے کا طریقہ کار بنایا جائے گا، ملکوں کے مابین معاہدوں کی شکل ہوتی ہے ایم او یو معاہدے سے پہلے سائن کیا جاتا ہے، عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ کاغذ کہا ں ہے؟ یہ وہ صفحہ ہے جو غداری ثابت کرتا ہے مگر بتاؤں گا نہیں،روس کے ساتھ سابق حکومت کا سستے تیل کا معاہدہ کہاں ہے؟ وزیر پٹرولیم نے روس کو تجارت بڑھانے کا خط لکھا، خط میں تیل اور گیس کی خریداری کی بات کی، اس خط کا کوئی جواب نہیں آیا۔
 مصدق ملک

مزید :

صفحہ آخر -