نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ سکرود اولڈ ینگ قبرستان میں سپرد خاک 

نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ سکرود اولڈ ینگ قبرستان میں سپرد خاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکردو (این این آئی)سکردو میں نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کو اولڈ ینگ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ اولڈ ینگ گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں اعلی عسکری و سول حکام سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،خاندانی ذرائع کے مطابق علی رضا سدپارہ کی تدفین اولڈ ینگ قبرستان میں کی گئی۔واضح رہے سکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونیوالے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا گز شتہ کچھ دنوں سے ریجنل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔وہ 1986ء سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ رہے اور انہیں رواں سال کے ٹو کی مہم جو ئی پر جانا تھا۔علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف  پاکستانی کوہ پیما  علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹ  کے مطابق  آرمی چیف نے کوہ پیما  علی رضا سدپارہ کے انتقال پر  اظہار تعریت کرتے ہوئے  دعا کی  کہ اللہ تعالی  مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔
سدپارہ

مزید :

صفحہ اول -