یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی 7روپے یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ 

یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی 7روپے یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        کراچی(آئی ا ین پی) نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔  تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف کے مزید مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع کردیا ہے۔  نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی  اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔دوسری طرف حکومت نے غریب عوام پر بجلی گرانے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں، قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے، بجلی ٹیرف میں اضافہ ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔  حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ جبکہ آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی بھی تجویز دیدی ہے، بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے بجلی کی سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا،دوسری جانب موجودہ حکومت پر سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نجکاری کا بھی دبا بڑھ گیا ہے۔
بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -