حماد اظہر نے روس کے وزیر توانائی  کو لکھا گیا خط ٹوئٹر پر شیئر کر دیا

  حماد اظہر نے روس کے وزیر توانائی  کو لکھا گیا خط ٹوئٹر پر شیئر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹر پر خط شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح صاحب قومی ٹی وی پر دعوی کر رہے ہیں کہ روسی تیل کے مذاکرات کا کوئی خط یا ثبوت موجود نہیں ہے۔حماد اظہر نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں ایک خط شیئر کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ روس ہمیں رعایتی تیل فروخت کرنے کے لیے پر جوش تھا، وزیر خزانہ کو روس کے وزیر توانائی سے بات کرنی چاہیے تھی۔حماد اظہر کی جانب سے پوسٹ میں ایک خط کا عکس بھی شیئر کیا گیا ہے، جو وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30 مارچ 2022 کو روس کے وزیر توانائی نکولائی شولگنوف کو لکھا گیا تھا۔
حماد اظہر 

مزید :

صفحہ اول -