یوفون4G، خواتین کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی کو فروغ دینے کا عزم 

یوفون4G، خواتین کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی کو فروغ دینے کا عزم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(پ ر)یوفون 4G ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں پیش پیش ہے، اسی لیے پاکستانی ٹیلی کام کمپنی نے اپنے نیٹ ورک پر خواتین صارفین کی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
تعداد میں نمایاں اضافہ کرنے کا عزم کرلیا ہے۔  موبائل آپریٹرز کی عالمی ایسوسی ایشن GSMA کے ساتھ اپنے عزم کے تحت کمپنی زیادہ سے زیادہ خواتین کو اپنے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ تک رسائی دے کر انہیں ملک کے مرکزی سماجی و اقتصادی دھارے میں شامل کرے گی۔یوفون 4G کا یہ اقدام مثبت سماجی و اقتصادی نتائج کے لیے ہر پاکستانی شہری کو ڈیجیٹل شمولیت کے دائرے میں لانے کے  عزم سے ہم آہنگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی میں صنفی فرق کو کم کرنے اور ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھانے میں خواتین کی مدد کرنے پر خصوصی  توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔کمپنی نے صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت مختلف اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔یوفون 4G کے صارفین کی ایک بڑی تعداد خواتین پر مشتمل  ہے، جس کی بنیادی وجہ کمپنی کی جانب سے خواتین  کی ضروریات کے عین مطابق  خصوصی کال اور ڈیٹا سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یوفون 4G نے مختلف پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والی خواتین کو بھی ان کی خصوصی ضروریات کے مطابق سہولیات اور خدمات فراہم کی ہیں۔خواتین کی حفاظت اور رازداری کی ضروریات کے عین مطابق، یوفون 4G نے انڈسٹری کا پہلا سمارٹ کوڈ  *765#متعارف کرایا تاکہ خواتین صارفین ریٹیلرز کے ساتھ اپنے فون نمبرز شیئر کیے بغیر موبائل لوڈ حاصل کر سکیں۔ حال ہی میں یوفون 4G نے اپنی فلیگ شپ وائی فائی انٹرنیٹ ڈیوائسز خیبر پختونخواہ خواتین سوک انٹرن شپ پروگرام کی شرکا کو عطیہ کی ہیں تاکہ ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے حصول میں مدد کی جا سکے۔یوفون 4G کا ماننا ہے کہ خواتین کسی بھی ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے کمپنی  معاشرے میں خواتین کو  تعمیری اور بامعنی کردار ادا کرنے کے قابل بنانے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہے۔