ایک روزہ حج تربیتی پروگرام آج ہو گا
پبی (نما ئندہ پاکستان) ایک روزہ حج ٹریننگ آج بروز ہفتہ 28 مئی کو صبح 8بجے سے دوپہر 1بجے تک امہ چلڈرن اکیڈمی سوریا خیل نوشہر ہ میں ہو گی سرکاری سکیم کے تحت حج 2022کے کامیاب منتخب خواتین و حضرات متوجہ ہوں وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری سکیم (بر ائے ضلع نوشہرہ)کے تحت حج 2022کے کامیاب منتخب خواتین وحضرات کیلئے کل بروز ہفتہ بمورخہ 28مئی 2022 کو ایک روزہ حج ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لہذا وہ تمام خواتین وحضرات جو حج 2022کیلئے سرکاری کوٹہ سکیم کے تحت منتخب ہوچکے ہیں وہ کل بروز ہفتہ صبح 8بجے سے دوپہر 1بجے تک امہ چلڈرن اکیڈمی سوریا خیل نوشہرہ (مین جی ٹی روڈ) تشریف لائیں۔ تمام خواتین و حضرات اپنے اوریجنل بینک رسید کے ہمراہ لائیں۔ رسید پیش کئے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ وزارت مذہبی امور کی ہدایات کے مطابق حج ٹریننگ میں شرکت یقینی بنائیں رہنمائی کیلئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں 03366981836/0923633235