اپنے ہی مالک کے گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

اپنے ہی مالک کے گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے اپنے ہی مالک کے گھر سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم حیات آباد کے ایک گھر میں ملازم تھا جس نے اپنی ہی مالک کے گھر سے سونا طلائی زیورات چوری کئے تھے، ملزم نے چوری کے بعد طلائی زیورات اونے پونے داموں فروخت کئے تھے جس کے خریدار کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے جو مدعی مالک کے گھر میں ملازمت کرتا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم اعتراف کیا ہے، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کے قبضہ سے طلائی زیورات فروخت کرنے کے عوض حاصل کی گئی رقم 18 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمدجمیل ولد محمد آمین سکنہ فیز3 نے تھانہ حیات آباد پولیس کو گھر سے چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدر نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ مدعی کے گھر میں ملازمت کرنے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران گھریلو ملازم اسد اللہ ولد یار زمان سکنہ چار سدہ کے بار بار بدلتے بیانات کی روشنی میں اس کو مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے مالک کے گھر سے طلائی زیورات چوری کر کے اونے پونے داموں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش مسروقہ زیورات کے ریسور کی بھی نشاندہی کی ہے جس کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات کے عوض حاصل ہونے والی رقم18 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافا ت کی توقع کی جا رہی ہے