میڈیا ونگ کسی بھی محکمہ کا اہم ترین شعبہ ہوتا ہے،کیپٹن(ر) ظفر اقبال

    میڈیا ونگ کسی بھی محکمہ کا اہم ترین شعبہ ہوتا ہے،کیپٹن(ر) ظفر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو گذشتہ روز محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے میڈیا اینڈ پبلسٹی ونگ پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی ایف او پبلسٹی عمران ریاض نے سیکرٹری جنگلات کو میڈیا اینڈ پبلسٹی ونگ کے امور سے آگاہ کیا اور پروموشنل میٹیریل و آگاہی و تشہیری سرگرمیوں کیلئے اقدامات اور پلاننگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری جنگلات نے میڈیا اینڈ پبلسٹی ونگ کی ورکنگ کی تعریف کی اور آگاہی و پروموشنل مواد کو مزید موثر بنانے اور سوشل، ڈیجیٹل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا بھرپور استعمال یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا اینڈ پبلسٹی ونگ کسی بھی محکمہ کا اہم ترین شعبہ ہے۔ 

اس شعبہ کے بغیر آگاہی اور تشہیر کا تصور ممکن نہیں۔ انہوں نے تمام ذرائع ابلاغ کے بھرپور استعمال کیلئے موثر منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل و ڈیجیٹل میڈیا سمیت ابلاغ کے تمام ذرائع سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور مختلف ٹرینڈز بنا کر شجرکاری کے فروغ، جنگلی حیات کے تحفظ بارے شعور اجاگر کیا جائے۔ سیکرٹری جنگلات نے دور جدید کے تمام دستیاب ابلاغی وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے میڈیا اینڈ پبلسٹی ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔