ووٹر لسٹوں سے نام غائب،شہریوں کا عملے کیخلاف احتجاج
بہاولپور(بیورورپورٹ) ووٹوں کے اندراج کے تمام امور مکمل کرنے کے باوجود ووٹرلسٹوں میں درستگی نہ کی گئی۔ڈسپلے سنٹر زپر موجودفہرستوں میں نام شامل نہیں کئے گئے۔ ووٹروں کی شناخت اور ان کے ناموں کے اندراج پر مامور عملہ نے تفصیلات تو اکھٹی کیں لیکن انہیں ووٹرلسٹوں میں شامل نہ کرایا۔ شہریوں کا اظہار تشویش کیا ہے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
ووٹوں کے اندراج کو یقینی اور آسان بنایاجائے۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور کے مختلف علاقوں میں ووٹوں کے اندراج کے حوالے سے ووٹروں کی تصدیق اور ان کے کوائف کی پڑتال کے لئے کلسٹربنائے گئے اور ووٹروں کے کوائف حاصل کیے گئے اور مقررہ فارموں پر ووٹروں کے دستخط بھی حاصل کیے گئے اب جب ووٹرلسٹوں کو ڈسپلے سنٹر پر رکھا گیا ہے تو ان فہرستوں میں ووٹروں کے اکٹھے کئے گئے کوائف اور ناموں کاسرے سے اندراج ہی نہیں کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن سی،میانی مندر، میونسپل کالونی،احسان کالونی،خان کالونی،رحمان کالونی،شمس کالونی، حیدرکالونی،ماڈل ٹاؤن بی ودیگر ملحقہ علاقہ جات کی ووٹرولسٹوں میں ووٹروں کے نام اور کوائف درج نہ ہیں اس حوالے سے جب کلسٹر انچارج الطا ف سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے بتایا کہ بعض وجوہات کے باعث اکٹھے کئے گئے کوائف فہرستوں میں شامل نہیں کئے جاسکے تاہم ڈسیلے سنٹر ز پر بھی کوائف اور نام درج کرائے جاسکتے ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ بڑی مشکل سے گھروں سے دور رہنے اور دوسرے شہرون میں کام کرنے والے ووٹروں کو بلاکر ان کے کوائف اور دستخط کرائے گئے تھے۔ ان کوائف کو گم کردیاگیاہے اب لوگوں کو دوبارہ اکٹھا کرنا بہت مشکل ہے اس طرح فہرستیں نا مکمل رہ جائیں گی انہوں نے کہاکہ اس امرکی تحقیقات کی جانی چا ہیے کہ قومی خزانے سے اعزازیہ حاصل کرنے کے باوجود اس قومی ذمہ داری کو پورا کیوں نہیں کیاگیا۔ایسانہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور فہرستوں میں ووٹروں کا اندراج اور ان کے کوائف کی درستگی یقینی بنائی جائے