20جون سے پہلے ترقیاتی منصوبے فائنل، ٹیمیں الرٹ
ملتان(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جاری تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔20جون تک تمام منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے گا۔اس سلسلے میں ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔تمام آفسران کو فیلڈ میں نکل کر کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمودنے بہاولپور اور ملتان ڈویثرن (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
میں ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ایچ ای،پی ایچ اے،بی ڈی اے، ایم ڈی اے کے متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ جاری منصوبوں پر سستی برداشت نہیں کی جائے گی کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے سست روی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا سست روی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تما م آفیسران فلیڈ میں نکل کر کام کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔