امپورٹڈ اشیاء پر پابنددرآمدی شعبہ کیلئے زہر قاتل ہے،اشرف خان

  امپورٹڈ اشیاء پر پابنددرآمدی شعبہ کیلئے زہر قاتل ہے،اشرف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان کمیونٹی ایوو کے سینئر بزنس مین اشرف خان نے حکومت کی جانب سے امپورٹ پر پابندی کو امپورٹ ٹریڈنگ بزنس سیکٹر کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد کاروباری شعبہ ہائے زندگی حکومت کے اس فیصلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں عالمی معیار کی مختلف مصنوعات تمام ممالک باہر سے امپورٹ کرتے ہیں۔ دنیا میں صنعت و تجارت کی امپورٹ سے ہی کاروباری طبقے اور کاروباری مراکز اپنے کاروبار کرتے ہیں۔

  حکومت پاکستان پلک جھپکنے میں ایک پابندی لگا کر راتوں رات امپورٹ بزنس سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے۔ پاکستان اپنی اجناس اناج اور دوسری مصنوعات جس طرح باہر بھیجتا ہے اسی طرح پاکستانی اپنی ضروریات زندگی باہر سے منگواتے ہیں۔ کاروبار کا یہ ٹریڈنگ سرکل اسی مدار اور رفتار سے دنیا بھر میں گھومتا ہے۔ حکومت امپورٹ پر پابندی کو فی الفور ہٹائے۔ تاجروں سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو اس ظالمانہ فیصلے سے کاروبار بند کرنے پر مجبور نا کیا جائے۔