فلٹریشن پلانٹس کی صفائی کو یقینی بنایا جائے،چوہدری شہباز

فلٹریشن پلانٹس کی صفائی کو یقینی بنایا جائے،چوہدری شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنر ل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز اور ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس، نشتر ٹاؤن،جوبلی ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن کے افسران اور کوآرڈینیٹرز شریک ہوئے۔حلقوں میں جاری سیوریج، واٹر سپلائی کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس کی صفائی اور ٹیوب ویل آپریٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ ڈیسلٹنگ آپریشن کے شیڈول میں کوآرڈینیٹرز کو شامل رکھا جائے۔کوا?رڈینیٹرز واسا کے ٹیوب ویلز ٹائمنگ اور ڈیسلٹنگ ا?پریشن کی بطور تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کریں۔ایم ڈی واسا نے ڈیسلٹنگ آپریشن کو مون سون سے قبل تیز کرنے کی ہدایات کیں۔

اور حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی قلت والے علاقوں میں واٹر ٹینکرز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 واسا لاہور سیڈی ایم ڈی ا?پریشن غفران احمد، ڈائریکٹر عبد الکریم، شاذل وقار، سہیل قادر چیمہ،دانش، عثمان بابر،عمران قریشی، عابد رضا اور کوا?رڈینیٹرز کی شرکت