گرمی میں اضافہ،گھنٹوں بجلی بند،شہریوں کا شدید احتجاج

گرمی میں اضافہ،گھنٹوں بجلی بند،شہریوں کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حاصل پور(نمائندہ پاکستان)حاصل پور اور گردونواح میں سورج کی سخت گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
 کا سلسلہ جاری ہے ہر ایک گھنٹے کے بعد دو گھنٹے بجلی غائب طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری انتہائی پریشان ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ  ہونے کی وجہ سے مچھروں نے ہمارا جینا دوبھر کر دیا ہے اور بچوں کو بھی مختلف قسم کی بیماریاں لگ رہی ہے گرمی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے غریب لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کرنے کے باوجود بل اتنے زیادہ آتے ہیں اور کاروباری حضرات کی زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے واپڈا والوں نے بدترین لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا اعلی حکام سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نوٹس لیا جائے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت پر بہت اثر پڑ رہا ہے پہلے ہی نہروں میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے...محمد یعقوب رضا نمائندہ پاکستان حاصل پور