حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار اداکیا جائے،تنویر احمد
لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان اور مرکزی سینئر نائب صدور ناصر عباس چوہان ایڈووکیٹ اورآغا محمودالحسن لودی نے کہا ہے کہ بھارت کی یرغمال عدلیہ نے تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل یٰسین ملک کوعمرقید سنادی، ایک بوگس ایف آئی آر کی بنیاد پرسنائی جانیوالی سزا کومسترد اوران کی فوری آبرومندانہ رہائی کامطالبہ کرتے ہیں۔یٰسین ملک کئی دہائیوں سے بھارتی فسطائیت کیخلاف پرامن سیاسی مزاحمت کررہے ہیں، کوئی زندان اِس مردمجاہد کے ایقان کوریزہ ریزہ نہیں کرسکتا۔انتہاپسندمودی نے مسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کیلئے ہندوستان کوزندان اورقبرستان بنادیا۔
کشمیریو ں کے حق آزادی کیلئے ہزاروں بار زندانوں میں مقید ہونیوالے ضمیر کے قیدی یٰسین ملک کاوجود مقبوضہ کشمیر جبکہ ان کی روح آزاد کشمیر میں ہے۔قیدوبند اوربھارتی فسطائیت تحریک آزادی کشمیر کے پروانوں اوردیوانوں کوپرواز سے نہیں روک سکتی۔
اپنے ایک بیان میں تنویراحمد خان اور،چوہان ایڈووکیٹ اورآغا محمودالحسن لودھی نے مزید کہا کہ بھارت درحقیقت یٰسین ملک کی جہدمسلسل سے خوفزدہ تھا،اس باضمیر اورآزادی پسندلیڈر کی متنازعہ عمرقید کافیصلہ یقینا نریندر مودی کی ڈکٹیشن کاشاخسانہ ہے۔مودی نے ایک بار پھر بھارت کودنیا بھر میں رسوا اوربے نقاب کردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مقتل گاہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا،مودی اوراس کے حواری یادرکھیں جھوٹ اورجبرواستبداد کی بنیاد پرکشمیریوں کی تحریک آزادی کاراستہ نہیں روکاجاسکتا۔ بھارت کے وردی پوش درندوں کی طرف سے مسلسل بربریت کے باوجود کشمیریوں کاجذبہ آزاد ی ماند نہیں پڑا، یہ سرفروش آزادی کا اپنا اجتماعی خواب شرمندہ تعبیر ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چندسیاسی پنڈت جس بھارتی جمہوریت کی مثال پیش کرتے ہیں،نریندر مودی کے وزیراعظم منتخب ہونیوالے روز اس کاجنازہ اٹھ گیاتھا،اب صرف اس کی چتا کوشمشان گھاٹ پر نذرآتش کرناباقی ہے۔