بہاولپور، آج ن لیگ کا جلسہ، رہنماؤں کو زیادہ سے زیادہ افراد لانیکا ٹاسک
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنمامریم نواز اوروزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے آج بہاولپور پہنچیں گے مقامی عہدیداروں نے جلسہ کے انتظامات مکمل کرلیے زیادہ سے زیادہ افراد کوجلسہ گاہ میں لانے کیلئے عوامی رابطہ مہم تیزکردی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری فیاض احمدنے میڈیاکوبتایاکہ بہاولپوراسٹیڈیم میں مریم نواز اوروزیراعلی پنجاب حمزہ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
شہباز کاجلسہ تاریخ ساز ہوگااوربہاولپورکی عوام جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کریگی کہ بہاولپورمسلم لیگ ن کاگڑھ ہے یہاں کسی دوسری جماعت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے بتایاکہ جلسہ کوکامیاب اورفل پروف سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں بہاولپورشہرکے علاوہ یزمان کے علاقہ سے ہزاروں افراد جلسہ میں شرکت کرینگے۔