دینی مدارس کا مجمع المدارس تعلیم الکتاب کے ساتھ الحاق کا سلسلہ جاری
کاہنہ (نامہ نگار)ملک بھر سے دینی مدارس کا مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃکے ساتھ الحاق کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر مجمع المدارس علامہ سید جواد نقوی کی منظوری کے بعد 15 نئے اداروں کو مجمع المدارس کے ساتھ الحاق کی سند جاری کردی گئی ہے۔ نئے ملحق ہونے والے اداروں کا تعلق آزاد کشمیر، راولپنڈی، گلگت، جنوبی پنجاب و ضلع سرگودھا سے ہے جن میں التبیان مرکز تعلیم القرآن، اسلام آباد، مدرسہ ھدی للناس مظفرآباد آزاد کشمیر، جامعہ فاطمہ الزھراء بھیرہ، مدرسہ زینبیہ گلگت، ابواب العلم و الفن قرآن سینٹر مظفر گڑھ، قرآن البلاغ فاؤنڈیشن راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔ انکے علاوہ خیبرپختونخوا، مظفرگڑھ، قصور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے متعدد درخواستیں ابھی جانج پڑتال و تصدیقی مراحل میں ہیں جن کے نتائج کا اعلان بعدازاں کیا جائے گا۔