15لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلا دیے گئے،ڈپٹی کمشنر
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، گذشتہ چار روز میں 15 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں اور پولیو مہم میں پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے پلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جا رہا ہے.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور مہم کو کامیاب بنائیں۔