سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا تونسہ،کوٹ ادو ہسپتال کا دورہ

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا تونسہ،کوٹ ادو ہسپتال کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( خصو صی رپورٹر) نیو ڈی ایچ کیو کی بن کر تیار عمارت پر جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کا قبضہ ختم کروا کر نیو ڈی ایچ کیو کو فعال کرنے، کورونا کے دوران جان پر کھیل (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
کر ڈیوٹیاں کرنے والے ڈاکٹروں کی معطلی،ڈاکٹروں کے لئے نئی آسامیوں کے اجرا، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ڈاکٹروں کے لئے سپیشل ہیلتھ کئیر الاونس جاری کرنے اور دیہی، بنیادی مراکز صحت،ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی سیٹیں بڑھانے کے مطالبات لئے ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عدنان کی سربراہی میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان سے ملاقات کی اس موقع پر وفد نے انہیں ڈاکٹروں کے مسائل سے سمیت سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور صحت کے نامکمل منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا جبکہ ڈاکٹروں کے سپیشل الاونس اور مراکز صحت سمیت ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ڈاکٹر میاں عدنان نے بتایا سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کورونا کے دوران جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو جبری معطل کیا گیا جبکہ ڈاکٹروں کا استحصال کیا جاتا رہا سابقہ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایم ٹی آئی سمیت تمام کالے قوانین کو واپس لیتے ہوئے ڈاکٹروں کی فلاح کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مزید بتایا کہ نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت بن کر تیار ہے وہاں صرف سٹاف کی بھرتی کر کے ہسپتال کو فعال کرنا ہے تاہم اس عمارت پر جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کے افسران قابض ہیں ہیلتھ سیکرٹریٹ منتقل کر کے فوری ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کو فعال کیا جائے اور وہاں ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کی نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے وفد کو یقین دہانی کروائی کے جلد تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ادھر وفد میں ڈاکٹر سعید چوہدری، ڈاکٹر زبیر صدیقی جبکہ وائی ڈے اے ملتان کے ترجمان ڈاکٹر علی حیدر بھی موجود تھے جنہوں نے ہاوس آفیسران کے مسائل سے متعلق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو آگاہ کیاکیپشنملتان:ینگ ڈاکٹرز کا وفد ڈاکٹر میاں عدنان کی سربراہی میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کو مسائل سے آگاہ کر رہا ہے۔

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار،سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان اضلاع نے تفصیلی دورے شروع کردئیے ہیں۔انہوں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
نے رات گئے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ اور کوٹ ادو ہسپتال کا دورہ کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان  نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے وژن کے تحت ہسپتالوں میں عام مریضوں کیلئے ظبی سہولیات کیسے بہتر کرنا ہے اس کو دیکھنے کیلئے پانچ روزہ دورہ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ہر ہسپتال کو تفصیل  سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور اے ڈی پی کی نئی سکیموں کیلئے سروے شروع کردیا ہے۔ایم آر آئی اور سی ٹی سکین سروس کو آٹ سورس کرنے کی تجویز پر بھی کام کیا جارہا ہے۔پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بقیہ فنڈز کی فراہمی،نئی سکیمیں متعارف کرانے کے ساتھ تمام پہلوں پر کام کیا جارہا ہے۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کے تمام شعبے دیکھے اور بہتر معاملات پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور ایم ایس کی کوششوں کو سراہا۔