پی ٹی آئی کا کانسٹیبل کی شہادت پرمعافی نہ مانگنا افسوسناک،سجاد نذیر
لاہور(جنر ل رپورٹر)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ لاہور میں بے گناہ پولیس والے کو شہید کرکے عمران خان اور اس کی جماعت نے اپنا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت والے اس واقعہ پر قوم سے معافی مانگنے کی بجاے اس کا بھی دفاع کررہے ہیں۔
افسوس سے کہنا پڑے گا کہ عمران خان کرسی دوبارہ لینے کی بجاے ہر اوچھا ہھتکنڈہ استعمال کررہا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کو سواے اپنی کرسی کے اور کوی چیز عزیز نہیں ہے۔