پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار عمران خان ہیں،اشرف بھٹی

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار عمران خان ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنر ل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ کیا چاسال میں ان کو عوام کا بیڑہ غرق کرنے کا کم موقع ملاتھا جو اب پھر وہ بے صبرے ہوے جا رہے ہیں آج اگر حکومت نے مجبوری میں جو پیڑول کی قیمت بڑھای ہے تو اس کے ذمے دار بھی عمران خان ہیں جس نے جان بوجھ کر اس وقت قیمتوں کو بڑھانے کی بجائے روکے رکھا تاکہ آنے والی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔