آمدن سے زائد اثاثہ،ایڈمن آفیسر سوئی گیس کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
ملتان ( خصو صی رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر کے خلاف کیس کی سماعت مزید بحث کے لئے 31 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
احتساب بیورو کے مطابق ملزم سید توقیر عباس کاظمی وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے جبکہ ملزم کے مطابق حقیقت اس کے برعکس ہے اس کا 8 مرلے کا مکان ہے مخالفین اس کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس ہے اور اسے نیب نے گرفتار کرکے عدالتی حکم پر جیل بھجوایا تھا تاہم اب ملزم کے زیر دفعہ 342 کے بیان پر آخری بحث کے لئے سماعت ملتوی کردی گئی۔