شہر بھر میں 800سے سیل پوائنٹس پر سستے آٹے کی فروخت جاری
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ لاہور شہر میں سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تقریباً 800 سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی سپلائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے 56167 تھیلے فراہم کئے گئے ہیں اور 20 کلو آٹے کے 109787 تھیلے دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی سپلائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔