وہاڑی،چھٹیوں سے پہلے پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ مار

وہاڑی،چھٹیوں سے پہلے پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ، نامہ نگار)پرائیویٹ سکول کی لوٹ مار جاری،گرمی کی چھٹیوں کے کام کے پانچ سو تک وصول کرنے لگے۔ تفصیل کے مطابق عوام پہلے ہیں مہنگی کتابیں اور بھاری فیسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں مہنگائی نے مزید پریشان کر رکھا ہے  اب پرائیویٹ سکولوں نے بچوں کو  گرمیوں کی چھٹیوں کا کام دینے کے لیے عوام کی کھال اتارنے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
کے لیے لنگوٹ کس لیے ہیں اور فی بچہ چار سے پانچ سو وصول کررہے ہیں اور جس بچے نے پیسے نہیں دئیے ان کو کام بھی نہیں دیاجارہا۔بچوں  کے والدین  اصغر،کاشف، اسلم، صدیق و دیگر نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم پہلے ہیں تنگ ہیں اورہم سکول کی فیس بھی دے رہے ہیں تو چھٹیوں کے کام میں بلا جواز اضافی رقم وصول کی جارہی ہے جو سراسر زیادتی ہے  انہوں نے  ڈپٹی کمشنر وہاڑی،سی او ایجوکیشن وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے