ناموراداکارہ رانی کی 29ویں برسی، 1962میں فلمی کیئریئر کا آغاز

ناموراداکارہ رانی کی 29ویں برسی، 1962میں فلمی کیئریئر کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(اے پی پی)پاکستانی فلمی صنعت کی ناموراداکارہ رانی کوہم سے بچھڑے29برس بیت گئے۔ اداکارہ رانی 8 دسمبر 1946کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ان کا اصل(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
 نام ناصرہ تھا۔ انہوں نے 1962میں ہدایتکارانورکمال کی پاشاکی فلم محبوب سے اپنے فلمی کیئریئرکاآغازکیا۔رانی کی یکے بعدیگرے دس فلمیں ناکام ہوئیں۔1967میں ہدا یتکار حسن طارق کی فلم دیوربھابھی نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔رانی کو عروج انجمن فلم سے ملا جبکہ ان کی سپرہٹ فلم امراوجان اداتھی۔رانی کی ازدواجی زندگی ناکام رہی۔انہوں نے تین شادیاں کیں جن میں نامور کرکٹرسرفرازنواز کے ساتھ شادی بھی شامل ہے۔27مئی 1993کو وہ انتقال کر گئیں۔