مختلف شہروں میں حادثے، 6افراد جاں بحق، جھگڑے، نوجوان کی خودکشی 

مختلف شہروں میں حادثے، 6افراد جاں بحق، جھگڑے، نوجوان کی خودکشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان،ڈیرہ غازیخان،وہاڑی،رحیم یارخان، میلسی، دائرہ دین پناہ (خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر،بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)ملتان روڈ پر میلسی کے   قصبے گڑھا موڑ کے قریب ٹرالر کی لوڈر رکشہ کو ٹکر۔حادثے میں لوڈر رکشہ کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا  جو کہ وہاڑی کا رہائشی تھا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی نعش آرایچ سی  گڑھا موڑ منتقل کردی گئی۔(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
۔سینمٹ سے لوڈ ٹرالر ملتان سے وہاڑی کی طرف آرہا تھا اوررکشہ وہاڑی سے ملتان کی طرف جارہاتھا۔۔ٹرالر ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیامیلسی سرکل پولیس تھانہ گڑھا موڑ نے ٹرالر قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔نواحی قصبہ احسان پور کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکر کے نتیجے میں دو افرادپینتیس سالہ فیاض حسین کھینہارہ،پچیس سالہ منیر حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے دونوں  کا تعلق دائرہ دین پناہ سے بتایا جاتا ہے پولیس نے ضروری  کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیں۔پہلا حادثہ قومی شاہراہِ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے حاجی وارث ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا جس کے نتیجے میں اقبال نگر رحیم یار خان کا رہائشی 62 سالہ محمد ارشدموقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا حادثہ خانپور روڈ بی ٹی ایم کالج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار منی کوچ نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں چک 66 پی کا رہائشی 55 سالہ فقیر حسین موقع پر دم توڑ گیا۔ تاہم ایک شخص 42 محمد خالد شدید زخمی ہوگیا ڈرائیور گاڑیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکر ریسکیو کی مدد سے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔گھریلو حالات سے تنگ 32 سالہ شخص نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی، ریسکیو ٹیموں نے تین دن کے سرچ آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردی ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ غوث آباد نور پور سپر دریائے سندھ میں ایک 32سالہ نوجوان سجاد ولد منظور حسین نے مبینہ طور پر مہنگائی اور گھریلو پریشانی کے سبب ذہنی طور پر پریشان ہوکر دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو غوطہ خور جائے حادثہ پر پہنچے تین روز کی جستجو کے بعد گزشتہ روز ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے علی الصبح دوبارہ آپریشن شروع کیا اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیڈ باڈی تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کردی جبکہ علاقہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 13 افراد زخمی ہوگئے حسن سوالی چوک کے قریب ٹرالر کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر سیٹریکٹر ٹرالی میں سوار رفیق جاں بحق ہو گیا ٹرالی میں سوار 9 افراد زخمی ہوئے دو شدید زخمی محمد علی اور مقصود بی بی نشتر منتقل کر دیا گیا سات معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی دریں اثنا واپڈا ٹان روڈ پر گاڑی کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر سے رکشہ میں سوار چار افراد زخمی ہوئے زخمی ہونے والوں میں اسامہ، بابر، عمیر اور شہزاد زخمی شامل ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا شاہ شمس پولیس اور بی زیڈ پولیس نے کاروائیاں شروع کر دیں