منی لانڈرنگ کیس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش ہوگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہو گئے ، ایف آئی اے نے سلمان شہباز و دیگر اشتہاریوں کیخلاف جواب جمع کر ادیا۔
جج نے ویر اعظم شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آج باہر سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک ہے ؟، جس پر شہباز شریف کے وکیل نے جواب دیا کہ جی آج حالات ٹھیک ہیں۔ جج نے ایف آئی اے کے وکیل سے سوال کیا کہ سلمان شہبازسمیت دیگرکےوارنٹس کی کیارپورٹ آئی ہے؟، وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ وارنٹس کی رپورٹ جمع کرادی،ملزمان اپنےایڈریس پرموجودنہیں۔؎
جج نے استفسار کیا کہ رپورٹ میں لکھاہےکہ 41 ڈی ماڈل ٹاؤن کوئی ایڈریس ہےہی نہیں؟، وکیل ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ایڈریس موجودہےلیکن ملزم وہاں موجودنہیں، رپورٹ میں قانونی پوائنٹس کونظراندازکیاگیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیاکہ رپورٹ دوبارہ تیارکردیتےہیں،مہلت دی جائے۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سرکاری وسائل استعمال کرکےمقدمات بنائےگئے، کوئی شہادت نہیں جس سےذاتی مفادکیلئےاختیارات کااستعمال ثابت ہو۔ شہباز شریف نے عدالت سے جانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں جاؤں ، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دیدی۔