پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہو گئے ، آج "یوم تکبیر "منایا جا رہا ہے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہو گئے ، آج "یوم تکبیر "منایا جا رہا ہے
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہو گئے ، آج

  

لاہور ( ویب ڈیسک ) 28 مئی 1998 دنیا کی تاریخ میں وہ دن ہے جب پاکستان دنیا بھر میں ساتویں اور عالم اسلام میں پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا ۔چاغی میں 5ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی جس سے اسے روایتی دشمن بھارت پر فوقیت حاصل ہو گئی ۔

1974ء میں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کئے جانے کے بعد پاکستان نے بھی ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لئے کوششیں شروع کر دیں اور 1998ءمیں ایٹمی دھماکے کر کے باقاعدہ طور پر پاکستان ایک ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ملک کے طور پرسامنے آیا۔

گزشتہ 24  برسوں میں پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی ہے جس کی وجہ سے خطے میں پاکستان کو اپنے روایتی دشمن بھارت پر نہ صرف فوقیت حاصل ہے بلکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اگر بھارتی عزائم اور اس کے جنگی جنون کا جائزہ لیا جائے تو بھارت آنے والے برسوں میں اربوں ڈالر کا ملٹری ہارڈ ویئر خرید رہا ہے مگر بھارت پاکستان کے خلاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکا جس کی واحد وجہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -