پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،وزیراعظم شہباز شریف

پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،وزیراعظم شہباز شریف
پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،وزیراعظم شہباز شریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ، ریلیف پیکج کے تحت پسے ہوئے لوگوں کے لیےماہانہ 2ہزار مختص کیے ۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ انداز میں بات نہیں کی ،کسی کودھمکیاں نہیں دیں، دھماکے نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کی،نوازشریف نے امریکہ سے کہا آپ کی امداد کا شکریہ ، ہم زندہ رہیں گے ، پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے، ہمیں  پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  لوگ بے روزگار  ہیں،مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ،غریب کے پاس ایک وقت کی روٹی اور علاج کے پیسے نہیں ہیں،عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں،غریب لوگ رل گئے ہیں، ہم نے  عوام کوجوریلیف دیاوہ ان کاحق تھا، لوگ مہنگائی میں پسےہوئےہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -